میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دفاعی بجٹ منجمند کا اعلان، پاک فوج کے حق میں زبردست خیرمقدم

دفاعی بجٹ منجمند کا اعلان، پاک فوج کے حق میں زبردست خیرمقدم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

دفاعی بجٹ منجمند ہونے کے حکومتی اعلان پر ارکان نے پاک فوج کے حق میں زبردست خیرمقدمی ڈیسک بجائے۔ منگل کی شام وزیر مملکت اقتصادی امور خزانہ حماد اظہر نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا مالی سال 2019-20میں حکومت نے دفاعی بجٹ میں کسی قسم کااضافہ نہیں کیا،عسکری بجٹ 1150ارب روپے برقرار رکھاگیاہے،سول حکومت نے بھی اخراجات 460ارب سے کم کرکے 436ارب کردیے ہیں۔ حکومت نے دفاعی بجٹ میں کسی قسم کااضافہ نہیں کیااوراس کو گذشتہ سال میں بجٹ کی حد کوبرقررار رکھاگیاہے دفاعی بجٹ 1150ارب رکھاگیاہے، اس پر ارکان نے پاک فوج کے حق میں زبردست خیر مقدمی ڈیسک بجائے۔ کفایت شعاری کی مہم کے تحت سول حکومت نے بھی اپنے اخراجات میں 5فیصد پچھلے سال کے مقابلے میں کمی کی ہے جو پہلے 460ارب تھا اب اس کو 436 ارب کردیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ بچت کے ان مشکل فیصلوں پر وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت خصوصا آرمی چیف کی سپورٹ پر ان کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں