می ٹو کے بعد شی ٹو، راکھی ساونت کا تنوشری دتہ پر جنسی ہراسانی کا الزام
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
بالی ووڈ متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے ایک مرتبہ پھر اداکارہ تنوشری دتہ پر تنقید کرتے ہوئے ان پر سنگین الزامات عائد کردیے۔پریس کانفرنس میں راکھی ساونت نے تنوشری دتہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تنوشری دتہ نے 12 سال قبل میرا ریپ کیا تھا ۔راکھی نے تنوشری کے حوالے سے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ تنوشری دتہ ہم جنس پرست ہیں اور وہ یہ راز سب سے چھپاتی ہیں۔راکھی ساونت نے تنوشری دتہ پر ایک مرتبہ اور الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ نانا پاٹیکر پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں اور 2008 میں فلم ’ہارن اوکے‘ کی شوٹنگ کے دوران نانا پاٹیکر نے ان کے ساتھ کچھ نہیں کیا تھا۔