میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انجلینا جولی کا بیٹا والد بریڈ پٹ پر برس پڑا

انجلینا جولی کا بیٹا والد بریڈ پٹ پر برس پڑا

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۲ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اداکارہ انجیلینا جولی کا بیٹا اپنے والد بریڈ پٹ پر برس پڑا اور کہا کہ آپ نے میرے قریب ترین لوگوں کے لیے زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔ اداکارہ انجیلینا جولی اور اداکار بریڈ پٹ کے لے پالک بیٹے پیکس جولی پٹ نے اپنے والد کی جانب سے افیئر کا اعلان کرنے پر ردِ عمل دیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں پیکس نے والد کو ہیپی فارڈرز ڈے کی مبارک باد دی جبکہ انکے مکمل پیغام میں کچھ ہیپی نہیں تھا۔ انہوں نے تحریر کیا کہ آپ نے ہر وقت خود کو ایک خوفناک اور حقیر شخص ثابت کیا ہے۔ پیکس جولی پٹ کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنے چار چھوٹے بچوں کے بارے میں کوئی خیال یا ہمدردی نہیں جو آپ کی موجودگی میں بھی خوف سے کانپتے رہے۔ انہوں نے لکھا کہ آپ کبھی نہیں سمجھیں گے کہ آپ نے میرے خاندان کو کیا نقصان پہنچایا ہے کیونکہ آپ ایسا سمجھنے کے اہل ہی نہیں ہیں۔ بیٹے نے والد کے لیے لکھا کہ آپ نے میرے قریب ترین لوگوں کے لیے زندگی کو جہنم بنا دیا ہے۔ آپ اپنے آپ کو اور دنیا کو جو چاہے کہیں، لیکن ایک دن سچ سامنے آجائے گا۔ خیال رہے کہ پیکس جولی پٹ کو انجیلینا جولی نے 2007 میں ویتنام کے چی من سٹی سے اس وقت گود لیا تھا جب وہ تین برس کا تھا جبکہ اس کے ایک سال بعد بریڈ پٹ نے بھی اسے باضابطہ طور پر قبول کر لیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں