میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کی آج احتساب عدالت میں پیشی ، لیگی رہنمائوں کا اجلاس طلب

نواز شریف کی آج احتساب عدالت میں پیشی ، لیگی رہنمائوں کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف آج بدھ کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچیں گے اور آمد کے فوراً بعد اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوگا، جس میں پارٹی کی صورتحال نیب مقدمات شریف خاندان کی عدالتوں میں پیشی بارے غور کیا جائے گا، تاہم اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا کہ میاں نواز شریف لاہور یا اسلام آباد ائیں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں صورتوں میں رائیونڈ یا پنجاب ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں نواز شریف کی جمعرات کے روز احتساب عدالت میں پیشی کے بارے حکمت عملی طے کے جائے گی۔ اجلاس میں شہباز شریف مریم نوازحمزا شہباز اسحاق ڈار سمیت سینئر قیادت کے علاوہ آئنی و قانونی ماہرین شرکت کریں گے۔ سینئر وکلاء نواز شریف کو نیب مقدمات پر بریفنگ دیں گے اور اب تک ہونیوالی کارروائی بارے آگاہ کریں گے، اجلاس میں سیاسی صورتحال پارٹی امور بالخصوص اختلافات کی باتوں کے تدراک کے لیے ٹھوس حکمت عملی طے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ جماعتوں کے ساتھ مذاکرات بارے مشاورت کی جائے گی، اجلاس کے بعد واضح طور پر اعلان کیا جائے گا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحدہے۔ ادھرسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف وطن واپسی سے قبل لندن سے جدہ پہنچ گئے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاناما پیپرز کیس میں سرپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اس مشکل وقت میں وہ اپنے بیرون ملک دوستوں کو اپنا حامی رکھنے کی کوشش کریں گے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی صدر نواز شریف کی سعودی شاہی خاندان کے کسی بھی فرد کے ساتھ ملاقات کے بارے میں باقاعدہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا، تاہم پارٹی میں موجود ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اپنے ہمدردوں سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی جانب سے وطن آمد سے قبل جدہ کے قیام کا پروگرام سعودی عرب میں موجود ان کے دوستوں کی جانب سے یقین دہانی کے بعد بنایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نے سعودی عرب میں 7سال کی جلا وطنی گزاری اور سعودی شاہی خاندان کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں ہر کوئی آگاہ ہے، تاہم حالیہ دنوں میں یمن معاملے کے بعد ان کے مثالی تعلقات متاثر ہوئے تھے، جنہیں دوبارہ بحال کرنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں