محکمہ لائیو اسٹاک میں کروڑوں کی بدعنوانی بے نقاب
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ لائیو اسٹاک میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا بھانڈہ پھوٹ گیا، ڈائریکٹر جنرل انسٹیٹیوٹ اینمیل ہیلتھ 90 لاکھ یو پی ایس نصب کرنے پر اڑا دیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا بھانڈ پھوٹی گیا ہے، آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سندھ انسٹیٹیوٹ آف اینمیل ہیلتھ کراچی نے 90 لاکھ سے زائد کی رقم یو پی ایس تنصیب پر خرچ کی، ایڈیشنل ڈائریکٹر پولٹری پروڈکشن اینڈ ریسرچ حیدرآباد نے 40 لاکھ روپے سے زائد رقم پولٹری ویکسین خریداری پر دکھائی جبکہ ڈائریکٹر اینمیل ہسبنڈری حیدرآباد نے نو لاکھ روپے فوڈ آئٹمز پر خرچ کئے، مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم کام استعمال مشکوک ہے، جبکہ خریداری سمیت یو پی ایس کام کی مکمل ہونے کے بارے میں کوئی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں. ۔