میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جمعہ سے پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ،اربن فلڈنگ کا خدشہ

جمعہ سے پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ،اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۵ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

شہر قائد میں گرمی کاراج برقرار ہے ، محمکہ موسمیات نے شہر میں آج بھی بارش کی پیشنگوئی کرتے ہوئے جمعہ سے پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان طاہر کیا ہے ، جس سے اربن فلڈنگ کی صورتحال پیداہوسکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں بارش کی پیش گوئی کردی ، کراچی میں گرمی برقرار ہے ، آج بروز جمعرات گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ ایک اور لو پریشر ایریا بھارتی گجرات کی جانب بن رہا ہے ،جس کا اثر آج سے نظر آنا شروع ہو جائے گا، اورکل سے 30ستمبر تک کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش متوقع ہے ۔ سردارسرفراز نے کہا کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش کاامکان ہے ، خلیج بنگال سے مون سون کے مزید سسٹم داخل ہورہے ہیں جبکہ شمال مشرقی اورجنوب مشرقی علاقوں میں نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات سے سسٹم کے مضبوط ہونے کا امکان ہے ، جمعہ سے پیرکے دوران کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے ، جس سے اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں