میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیا توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان کاشامل تفتیش ہونے سے انکار

نیا توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان کاشامل تفتیش ہونے سے انکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم ایک گھنٹہ اڈیالہ جیل میں رہی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش نہ ہوئے، نیب ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے۔نیب ٹیم اپنے ساتھ اہم ریکارڈ اور جیولری کی خریداری کے ثبوت لے کر آئی تھی، توشہ خانہ ٹو بلگری جیولری انکوائری میں نیب نے پہلے 8 اور پھر 7 دن کاریمانڈ حاصل کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے مسلسل انکار پر نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کا موقف اختیار کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں