میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
26 اپوزیشن جماعتیں،مودی کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کے لیے تیار

26 اپوزیشن جماعتیں،مودی کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کے لیے تیار

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارتی اپوزیشن اتحاد انڈیا کی جانب سے لوک سبھا (آئینی پارلیمنٹ کا ایوانِ زیریں)میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور فسادات کے معاملے پر ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اپوزیشن نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔اپوزیشن اجلاس میں عام آدمی پارٹی، ترنمول کانگریس اور دیگر پارٹیوں کی نے شرکت کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیرِ اعظم نریندرا مودی سے منی پور میں ہونے والے فسادات اور پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر بیان دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، پارلیمنٹ میں رول 267 کے تحت منی پور فسادات پر بحث کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا کہنا تھا کہ منی پور تشدد پر بھارت مودی حکومت سے جواب مانگتا ہے، پارلیمنٹ غیر فعال ہے، مودی براہ راست سوالات کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہیں۔اس دوران بھارتی اپوزیشن کا کہنا تھا کہ مودی اپنا تکبر چھوڑیں اور منی پور پر ملک کو اعتماد میں لیں، مودی بتائیں ان کی حکومت صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیا کر رہی ہے، مودی حکومت اور بی جے پی منی پور پر اپنی آئینی ذمہ داری اور جوابدہی سے بھاگ نہیں سکتی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں