میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ میں تین ججوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

سپریم کورٹ میں تین ججوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

سپریم کورٹ میں تین ججوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شاہد بلال حسن کی بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان میں تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے ۔ اسلام آباد سے وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد ججز کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 177 کے تحت تعیناتیوں کی منظوری دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کردیے گئے ۔صدر مملکت نے جسٹس شجاعت علی کی آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت تعیناتی کی منظوری دی۔جسٹس شجاعت علی خان مستقل چیف جسٹس کی تقرری تک قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رہیں گے ۔جسٹس محمد شفیع صدیقی کو قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں