میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 14گھنٹے تک پہنچ گیا

کراچی میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 14گھنٹے تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ، کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )کا انتباہ بھی کسی کام نہ آیا، شدید گرم موسم میں بھی کراچی کے شہریوں کو سہولت دینے کے بجائے بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے ۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے تک پہنچ گیاجبکہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 4 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے تاہم کے الیکٹرک کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ کی تردید کی گئی ۔کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری رہا، ملیر کالابورڈ کی درخشاں سوسائٹی میں رات ڈھائی گھنٹے بجلی بند رہی اور صبح 8بجے دوبارہ بجلی بند کردی گئی۔اس کے علاوہ قائد آباد میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے ، رات بھر بجلی سے محروم علاقے میں کچھ دیر کے لئے بجلی بحال ہوئی تو صبح 7 بجے دوبارہ بند کردی گئی۔لائنر ایریا میں رات گئے بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث چھوٹے اور تنگ مکانوں میں رہائش اختیار کرنے والے شہری شدید پریشانی میں مبتلا رہے ، سرجانی ٹائون، نارتھ کراچی کے مختلف سیکٹر میں بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رہا۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ شہر میں طویل لوڈشیڈنگ کی تردید کرتے ہیں، لوڈشیڈنگ کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 10 گھنٹے ہے ، لوڈشیڈنگ ویب سائٹ پر دیئے گئے شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے تاہم لوڈشیڈنگ علاقے میں ہونے والی بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں