میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دوسال میں وفاق نے سندھ کو1600ارب روپے دیے

دوسال میں وفاق نے سندھ کو1600ارب روپے دیے

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دو سالوں میں وفاق نے سولہ سو ارب روپے سندھ حکومت کو دیئے ہیں ،کراچی کے ہسپتال جو وفاق سے صوبوں منتقل ہوئے ہیں ،سپریم کورٹ کہہ رہا ہے ان کا بیڑا غرق کردیا ہے،تمام صوبوں میں پراونشل ایوارڈ ہونا چاہیے تھا،پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو شہید کی پارٹی ہے ،بے نظیر چاروں صوبوں کی زنجیر تھیں،زرداری نہ جانے پیپلز پارٹی سے کیا بدلہ لیا ہے،سندھی میڈیا پیپلز پارٹی کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے کردار ادا کرے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گزشتہ دو سالوں میں سندھ کو سولہ سو ارب روپیہ وفاق نے دیئے ہیں ،پاکستان میں ریجنل میڈیا کا معاملہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کے ذمے جاچکا ہے،اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کی زمہ داری ہے کہ وہ کس طرح خرچ کرتے ہیں،سندھ حکومت کے وفاقی حکومت کے اشتہارات سے دوگنے اخراجات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کراچی کے ہسپتال جو وفاق سے صوبوں منتقل ہوئے ہیں سپریم کورٹ کہہ رہا ہے کہ ان کا بیڑا غرق کردیا ہے،تمام صوبوں میں پراونشل ایوارڈ ہونا چاہیے تھا۔ انہوںنے کہاکہ کراچی کہتا ہے کہ ان پر خرچ نہیں ہورہا تو وفاقی حکومت کو اضافی فنڈز دینے پڑتے ہیں،وفاقی حکومت گھوٹکی سمیت جہاں سے تیل و گیس نکل رہا ہے رائلٹی دیتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کے ان اضلاع میں رائلٹی کا پیسہ نظر نہیں آرہا ہے،،عمران خان کی اسمبلی توڑنے والی باتیں تین سال سے چل رہی ہیں،ہر کسی کو اپنا چورن بیچنا ہوتا ہے دو سال بھی ایسے ہی گذر جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں