میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان

میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے فلسطین اور غزہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ نامور دانشور نوم چومسکی کی پوسٹ بھی شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ آپ میرا پانی لے لیں، میرے زیتون کے درخت تباہ کر دیں، میرا گھر جلا دیں، مجھے نوکری سے نکال دیں، میری زمین چوری کر لیں، میرے والد کو قید میں ڈال دیں، میری والدہ کو قتل کر دیں، میرے ملک پر بمباری کر دیں، ہم سب کو بھوکا کر دیں، ہمیں تباہ کر دیں لیکن مجھے ہی الزام دیا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا، فلسطین کو آزاد کرو،
دوسری جانب انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی بلا روک ٹوک جاری ہے ، فلسطینیوں کو القدس میں نماز ادا کرنے سے روک دیا گیا ، غزہ میں بچوں سمیت فلسطینیوں کوقتل کیا گیا، اقوام متحدہ کو فلسطینیوں کے قتل پر محض تشویش ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں