میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہد آفریدی کی کتاب کیخلاف دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

شاہد آفریدی کی کتاب کیخلاف دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۵ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ میں شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجر کیخلاف دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بوم بوم شاہدآفریدی کی کتاب گیم چینجر پر پابندی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ کتاب میں خود کش بمبار جیسی قابل اعتراض اصطلاح استعمال کی گئی ۔شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد کیلئے چھوٹاآدمی کا لفظ استعمال کیا،وقار یونس جیسے عظیم بالر کو ڈرپوک کوچ قرار دیا ۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں گیم اور فین کو تکلیف پہنچائی،انہوں نے اپنی کتاب میں اپنی پیدائش کا سال 1975ظاہر کیا۔ پی سی بی اور آئی سی سی سمیت دیگر ادارے جنہوں نے 1996میں شاہد آفریدی کو 16 سال کا تیز ترین سینچری بنانے والا ریکارڈ ہولڈر ظاہر کیا تھا۔درخواست گزار نے کہاتھا کہ شاہد آفریدی عدالت میں آکر ثبوت دے کیونکہ 1975کے حساب سے تو ان کی عمر 20یا 21سال بنتی ہے نہ کہ 16سال۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی شاہد آفریدی اور وجاہت سعید خان کو کتاب کی اشاعت سے روکا جائے ۔ ساتھ ہی کتاب میں جاوید میانداد ، وقار یونس اور گوتم گمبھیر کے خلاف تضحیک آمیز الفاظ نکالنے کی بھی استدعا کی گئی تھی۔عدالت نے درخواست گزار کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں