سندھ بلڈنگ، خلاف ضابطہ تعمیرات پر سسٹم کا ڈی جی سے گٹھ جوڑ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۵ اپریل ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ریحان الائچی پٹہ سسٹم کا ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی سے گٹھ جوڑ ہوگیا ہے ، ذرائع کے مطابق منہدم کی گئی عمارتوں کی ازسرنو تعمیر اور پرانی عمارتوں پر اضافی منزلوں کی تعمیر کرنے کی چھوٹ مل گئی ہے ، یہ بھی پتا لگا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیاکو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ خلاف ضابطہ تعمیرات کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جائے گی ، یہی وجہ ہے کہ ناظم آباد نمبر 2پلاٹ نمبر 2C9/9 ، 2E5/6 ،2E5/11اور2K3/3پر غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دے دی گئی ہے ۔