میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیسی میں ڈاکٹرز کی بھرتی میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دی گئیں

سیسی میں ڈاکٹرز کی بھرتی میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دی گئیں

ویب ڈیسک
پیر, ۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(جرأت رپورٹ)محکمہ لیبر کے ماتحت سیسی میں گریڈ17کے ڈاکٹرز کی بھرتی میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دی گی۔ بھرتیوں کے لے پبلک سروس کمیشن اور آی بی اے سکھر نظرانداز۔ سیسی خود ہی بھرتیاں کرے گا۔ جرات کو موصول دستاویز کے مطابق محکمہ لیبر کے ماتحت سیسی میں گریڈ 17 کے 230 ڈاکٹرز کی بھرتی کی جا رہی ہے بھرتی کے لے 180 من پسند امیدواروں اور ان کی سفارش کرنے والے پی پی رہنماوں وزرا اور ایم پی ایز کے نام پہلے ہی منظرعام پر آف چکے ہیں۔ وزیر لیبر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے اپنے محکمہ میں ڈاکٹرز کی بھرتی میں پی پی رہنمائوں کے سفارشی امیدواروں کو نوازنے کے لے سیسی۔ سندھ پبلک سروس کمیشن اور حکومت سندھ کے بھرتیوں کے قواعد کی شدید خلاف ورزی کی ہے۔ سیسی کے گورننگ باڈی کے اجلاس میں بھرتیوں کی سلیکشن کمیٹی کی چیرمین شپ کے اختیارات کمشنر سیسی اختر قریشی سے واپس لے گے اور بھرتیوں کے لے وایس کمشنر سیسی صفدر رضوی کو سلیکشن کمیٹی کا چیرمین بنایا گیا ہے۔ جبکہ کمشنر سیسی نے آی بی اے سکھر کو لیٹر ارسال کر کے درخواست کی کہ سیسی میں گریڈ 11 سے لے کر گریڈ 16 اور گریڈ 17 کی 350 سے زاد آسامیوں کے لے آی بی اے سکھر تحریری ٹیسٹ نہ لے۔ جبکہ حکومت سندھ کے بھرتیوں کے رولز کے تحت گریڈ 17 کی بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوں گی جبکہ سوال یہ ہے کہ سیسی خود سینکڑوں آسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا اختیار ہے۔ ذراع کا کہنا ہے کہ کمشنر سیسی نے بھرتیوں میں قواعد کی خلاف ورزی پر اختلاف کیا جس کے بعد وزیر لیبر سعید غنی کے یس مین وایس چیرمین صفدر رضوی کو سلیکشن کمیٹی کا چیرمین بنا کر اختیارات دیے گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں