میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عابد باکسر تمام مقدمات میں کلیئر قرار، عبوری درخواست ضمانتیں واپس

عابد باکسر تمام مقدمات میں کلیئر قرار، عبوری درخواست ضمانتیں واپس

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

سیشن کورٹ نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو 10 مقدمات میں 9 ماہ بعد بے گناہ قرار پانے کی بنیاد پر مختلف مقدمات میں ضمانتوں کی عبوری درخواستیں واپس کر دی۔ پیر کو ایڈیشنل سیشن جج ارشد نے عابد باکسر کی ان درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو پولیس کے تفتیشی افسران نے قتل اور فراڈ سمیت دیگر مقدمات میں مکمل رپورٹ جمع کروائی۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ مون لائٹ سینما کے مالک کو قتل کے الزام میں مدعی کو بار بار طلب کرنے کے باوجود مدعی پیش نہیں ہو رہا جبکہ پولیس نے جواد فردوسی کو قتل کے الزام میں مدعی سے صلح کی بنیاد پر بے قصور قرار دیا، فراڈ، اغوا اور جعلی چیک سمیت دیگر مقدمات میں پولیس عابد باکسر کو بے گناہ قرار دے چکی ہے ۔عدالت نے تفتیشی کی رپورٹ کی روشنی میں عابد باکسر کی تمام درخواست ضمانتیں واپس کر دیں۔ عابد باکسر پر تھانہ ملت پارک، نصیر آبار اور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مقدمات درج کر رکھے تھے ، عدالتی سماعت کے بعد عابد باکسر کے حامیوں نے احاطہ عدالت میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کا استقبال کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں