میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مرتضیٰ جتوئی سول اسپتال سے نارا جیل حیدرآباد منتقل

مرتضیٰ جتوئی سول اسپتال سے نارا جیل حیدرآباد منتقل

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

مرتضی جتوئی تینوں مقدمات میں ضمانتوں کے باوجود رہا نہ ہوسکے

(رپورٹ: علی نواز)سول اسپتال حیدرآباد کے کارڈ یورولوجی وارڈ میں داخل سابق وفاقی وزیر مرتضٰی جتوئی کو صحت یابی کے بعد نارا جیل واپس بھیج دیا گیا،اسپتال سے جیل منتقل کرنے پر مرتضٰی جتوئی کی اہلیہ بیٹا اور دیگر جی ڈی اے رہنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی،اسی جیل منتقلی کے دوران میں مرتضٰی جتوئی کے بیٹے نے بتایا کہ مرتضی جتوئی کیخلاف داخل تینوں مقدمات میں عدالت کی جانب سے ضمانتیں منظور کردی گئی ہے ، جیل حکام کو ضمانت کے ریلیز آڈر بھیج دیئے ہیں،جس کے بعد نارا جیل کے باہر جتوئی قبیلے اور جی ڈی اے رہنماؤں کی بڑی تعداد مرتضٰی جتوئی کی استقبال کیلئے کھڑی رہی، جس کے بعد معلوم ہوا کہ مرتضیٰ کیخلاف تھانہ باگڑجی میں داخل کیس میں سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ نے نارا جیل کو مرتضیٰ جتوئی کا 14 روزہ ریمانڈ دے دیا،مرتضیٰ جتوئی کے 14 روزہ ریمانڈ کی خبر پر جی ڈی اے رہنماؤں سمیت اہل خانہ میں مایوسی دکھائی دی،مرتضیٰ جتوئی کے بیٹے شاہنواز جتوئی نے اس مقدمے پر اپنا موقف دیا کہ مرتضیٰ جتوئی کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں،امید ہے کہ عدلیہ انصاف فراہم کرے گی۔ ہسپتال اور جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں