میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

قومی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہوگئی

چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان کا سفر تمام ہوگیا، قومی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہوگئی، بنگلادیش کے خلاف گروپ میچ رسمی کارروائی ہوگا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے میچ میں ہی ایونٹ کی دو بڑی ٹیمیں آؤٹ ہوگئیں، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بنگلادیش کی شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم بھی باہر ہوگئی۔گزشتہ روز بھارت سے 6 وکٹ سے شکست کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ نے ایونٹ میں قومی ٹیم کی موجودگی کے لیے بنگلادیش سے امیدیں وابستہ کرلی تھیں۔نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے میچ کے اختتام کے ساتھ ہی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے سے سیمی فائنلسٹ بھارت اور نیوزی لینڈ بن گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں