
غزہ جنگ کے لیے دوبارہ تیار ہیں، نیتن یاہو کی دھمکی
شیئر کریں
حماس کی زیادہ تر منظم قوتوں کو ختم کر دیا ، جنگ کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں
اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی کے ارد گرد علاقوں میں فوج کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانے کافیصلہ
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے دھمکی دی ہے کہ وہ غزہ میں کسی بھی وقت لڑائی دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔ انہوں نے یہ دھمکی حماس کے بیان کے بعد دی ہے جس میں تنظیم نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کرکے جنگ بندی معاہدے کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ انہوں نے تل ابیب کے علاقے میں فوجی افسران کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں کسی بھی لمحے جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے، ہم مذاکرات کے ذریعے یا کسی اور طریقے سے جنگ کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی لمحے شدید لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ غزہ میں، ہم نے حماس کی زیادہ تر منظم قوتوں کو ختم کر دیا ہے، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم جنگ کے اہداف کو مکمل طور پر حاصل کریں گے، چاہے وہ مذاکرات کے ذریعے ہو یا دوسرے طریقوں سے۔انہوں نے کہا کہ حماس دوبارہ غزہ پر کنٹرول نہیں کرے گی اور ہمارے اس موقف کی امریکی صدر حمایت کرتے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے غزہ کی پٹی میں دوبارہ لڑائی شروع کرنے کی دھمکی کے بعد فوج حرکت میں آگئی ہے۔سرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ کے ارد گرد آپریشنل تیاری کی سطح کو بڑھا دیا ہے۔ یہ اعلان نیتن یاہو کی جانب سے حماس کے خلاف کسی بھی لمحے دوبارہ جنگ شروع کرنے کے لیے اسرائیل کی تیاری کے بعد کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد غزہ کی پٹی کے ارد گرد کے علاقے میں آپریشنل تیاریوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔