میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اعتماد کا ووٹ لینا پڑا تو کوئی خطرہ نہیں، نمبرز پورے ہیں،بلاول بھٹو

اعتماد کا ووٹ لینا پڑا تو کوئی خطرہ نہیں، نمبرز پورے ہیں،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تحریک طالبان پاکستان کو سرینڈر کئے بغیر خیبرپختونخوا میں جگہ فراہم کی،عمران بھیک مانگنے کے عادی ،پوری زندگی اس میں گزاری، میں نے دنیا سے امداد کی بجائے تجارت کا مطالبہ کیا، جنیوا میں کافی کامیابی ہوئی، پاکستان نے اپنا ہدف حاصل کیا، 9 ارب ڈالر اور پوری دنیا کو ایک بیچ پر اکھٹا کرنا کامیاب خارجہ پالیسی ہے، پاکستان کے تنہا ہونے کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے،برطانیہ کا پاکستان کو ہائی رسک فہرست سے نکالنا ہماری کامیابی ہے، اس اقدام سے عوام کو فائدہ ہوگا، ملک کے خلاف کوئی بات کرے گا تو جواب دینا میری ذمہ داری ہے، میں نے صرف بھارتی وزیراعظم کی حقیقت بیان کی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ جنیوا میں کافی کامیاب ہوئی، میرے خیال میں پاکستان نے اپنا ہدف حاصل کیا، 9ارب ڈالر اور پوری دنیا کو ایک بیچ پر اکھٹا کرنا کامیاب خارجہ پالیسی ہے، البتہ پاکستان کے تنہا ہونے کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے۔بلاول بھٹو نے عمران خان کی جنیوا کانفرنس پر تنقید کے ردعمل میں کہا کہ عمران بھیک مانگنے کے عادی ہیں، انہوں نے پوری زندگی بھیک مانگنے میں گزاری، میں نے دنیا سے امداد کے بجائے تجارت کا مطالبہ کیا، سیلاب کی وجہ سے ملکی معیشت کو 30ارب ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان کا کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دنیا کو موسمی تبدیلی سے بچانے کے لئے پر عزم ہے، 9 ارب ڈالر کی فنانسنگ سفارت کاری کی کامیابی ہے، ہماری اپوزیشن نے ذاتی مفادات کو قومی مفاد پر ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے لیکن صرف عمران خان دہشت گردوں کے حمایتی ہیں، عمران نے ا پنی انا، ذات، سیاست کو زیادہ اہمیت دی، سیلاب کے باعث پاکستان ڈوباء ہوا تھا مگر عمران خان لانگ مارچ نکال رہے تھے، اس وقت عالمی رہنمائوں نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا لیکن عمران سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں نہیں گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں