میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں منظم ڈکیتیوں کے ساتھ گھرو ں میں چوریاں بھی شروع

کراچی میں منظم ڈکیتیوں کے ساتھ گھرو ں میں چوریاں بھی شروع

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۵ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہر قائد میں گھروں میں منظم ڈکیتیوں اور راستوں میں لوٹ مار کے ساتھ ساتھ گھروں میں چوریوں کی وارداتیں بھی کم نہ ہو سکی ہیں، گلشن معمار میں ہونے والی ایک ایسی ہی چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق دو دن قبل کراچی کے علاقے گلشن معمار بلاک زیڈ ٹو میں ایک گھر سے 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کیے گئے، کمرے میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا کہ چوری کرنے والی خاتون پڑوسن ہے۔گھر کے مالک کی جانب سے گلشن معمار تھانے میں نور سحر نامی خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے، جس میں چرائے گئے زیورات کی تفصیل بھی درج کی گئی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق پڑوسن نے ہیرے کی انگوٹھی، ہیرے کے بندے، ہیرے کا لاکٹ، سونے کے 10 عدد بندے، 5 سونے کی انگوٹھیاں، 3 سونے کے لاکٹ، سونے کا ایک بریسلٹ اور سونے کی 3 چین چرائیں۔معلوم ہوا کہ مسلسل چوریوں کی وارداتوں کے بعد گھر کی مالکن نے سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے تھے، جن سے معلوم ہوا کہ واردات میں گھر آنے والی پڑوسن ملوث تھی، جو اکثر ملنے کے لیے گھر آتی رہتی تھی، اور اس سے پہلے بھی اسی گھر میں چوریاں کر چکی ہے۔مالکن نے بتایاکہ وہ بچے کو لینے جیسے ہی بالائی منزل سے نیچے آئی، اسی دوران ملزمہ نے چوری کی واردات کر ڈالی، سی سی ٹی وی کیمروں میں نور سحر کی چوری کی واردات سامنے آنے کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار ملزمہ کو انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں