میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فواد چودھری لاہور سے گرفتار کر لیے گئے

فواد چودھری لاہور سے گرفتار کر لیے گئے

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۵ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر اور سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کو پنجاب پولیس نے اُن کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی تعیناتی کے بعد پولیس کمان میں تبدیلی سے یہ خدشات ظاہر کیے جارہے تھے کہ پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کی شکار ہو گئی ہے۔ فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے فواد چودھری کو گرفتار کر کے لے جانے والی گاڑیوں کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور کی تبدیلی کے بعد اس پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ زمان پارک میں چیئرمین تحریک انصاف کی سیکورٹی میں بھی واضح کمی کر دی جائے۔

فرخ حبیب نے اپنے ایک دوسرے ٹوئٹ میں یہ بھی واضح کیا کہ فواد چودھری کو گرفتار  کر کے لے جانے والی گاڑیوں نے روڈ کو بلاک کردیا تاکہ تعاقب کرکے یہ معلوم نہ کیا جا سکے کہ اُنہیں گرفتار کرکے کہاں لے جایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے عدالت  سے استدعا کی ہے کہ فواد چودھری کو بازیاب کرایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں