میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیاسی میدان سے کسی کو بے دخل کرنے کی پالیسی حکومت کی نہیں ، نگراں وزیر اعظم

سیاسی میدان سے کسی کو بے دخل کرنے کی پالیسی حکومت کی نہیں ، نگراں وزیر اعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کسی کو سیاسی میدان سے بے دخل کرنے کی پالیسی حکومت کی نہیں ہے، اگر انتخابی عمل سے کسی کو روکا گیا تو تحقیقات کریں گے۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کوئی انہونی چیز نہیں تھی، ایسی کیا قیامت ٹوٹ پڑی تھی جس کی وجہ سے نو مئی کو پورے ملک میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ’سمجھتا ہوں نو مئی میں ملوث افراد عوامی نمائنہ نہیں ہونا چاہیے اور یہ بھی نہیں سمجھتا کہ پوری تحریک انصاف کو نو مئی سے جوڑا جائے‘۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق شکایات آئیں گی تو اسے دیکھیں گے، کسی کو سیاسی میدان سے بے دخل کرنے کی حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، کسی کو انتخابی عمل سے روکا گیا تو اس کی تحقیقات کریں گے اور الیکشن کمیشن سے بھی اس حوالے سے بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے بطور پارٹی دوہزار تیرہ اور دو ہزار اٹھارہ میں پی ٹی ا?ئی کو ووٹ دیا اور مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں، میں نے ایک زمانے میں پی ٹی آئی کا دفاع کیا۔ پی ٹی آئی حکومت سے امید تھی کہ وہ گورننس اور معیشت کو بہتر کرے گی‘۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں