میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے، محبوبہ مفتی کا اظہار افسوس

بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے، محبوبہ مفتی کا اظہار افسوس

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جموں خطے کے ضلع پونچھ میں تین شہریوں کے زیر حراست قتل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوجیوںنے کشمیریوںکا جینا حرا م کر رکھا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پونچھ میں ایک حملے میں پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں لوگوں پر فوجیوں کے ظلم و ستم کی انتہائی دلدوز خبریں آرہی ہیں ۔ انہوںنے ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فوجیوںنے پونچھ کے ایک گائوں ٹوپی میں تلاشی کی کارروائی کے دوران 15لوگوں کو حراست میں لیا جن میں سے تین کو بعد میں وحشیانہ تشدد کر کے شہید کردیا جبکہ باقی 12لوگ انتہائی زخمی حالت میں اس وقت ہسپتالوں میں پڑے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں