مرتضی وہاب نے فواد چودھری کو سیاسی مینڈک قرار دے دیا
ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ دسمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اصل بدمعاش وہ سیاسی مینڈک ہیں جو ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں۔فواد چودھری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آصف زرداری کا ترجمان رہنے والا آج کس منہ سے ان سے متعلق بیان بازی کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کے لالچ میں محسنوں سے احسان فراموشی کرنا فواد چودھری کے خون میں شامل ہے ۔مشیر اطلاعات سندھ نے مزید کہاکہ ماضی میں آصف علی زرداری کے گُن گانے والا بہت جلد کپتان کو بھی اپنا اصل رُوپ دکھانے سے باز نہیں آئے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فواد چودھری کپتان اور ان کی جماعت کے لیے آستین کے سانپ ثابت ہوں گے ۔