میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی پیک منصوبوں میں امریکا کو ٹھیکے نہیں ملے، سفیر کا شکوہ

سی پیک منصوبوں میں امریکا کو ٹھیکے نہیں ملے، سفیر کا شکوہ

منتظم
اتوار, ۲۴ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورورپورٹ) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے سی پیک منصوبوں میں امریکا کی شمولیت نہ ہونے پر شکوہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت اسلام آباد دفتر کا غیر معمولی دورہ کیا اور اس دوران ایوان تجارت کے اسلام آباد کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے سی پیک میں امریکی شمولیت نہ ہونے پر شکوہ کیا۔ذرائع کے مطابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کوسی پیک میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے، سی پیک ٹھیکوں میں ہمیں بھی پوچھاجانابہتر ہوتا۔ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ مختلف یورپی سفارت کاروں کے مطابق سی پیک ٹھیکوں میں موقع نہیں دیا گیا۔اس موقع پر ایف پی سی سی کے رہنماؤں نے امریکی سفیر سے کہا کہ پاکستان کی ضرورت کے وقت امریکا بھاری سرمایہ کاری سے دور رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں