میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعلی بلوچستان تحریک عدم اعتماد کیخلاف ڈٹ گئے

وزیر اعلی بلوچستان تحریک عدم اعتماد کیخلاف ڈٹ گئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کردی ۔ جام کمال نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میں نے استعفی نہیں دیا، ہمیں اپنی اور اتحادیوں جماعتوں بی اے پی، پی ٹی آئی، اے این پی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، جمہوری وطن پارٹی ، پیپلز پارٹی، آزاد ارکان اور بی این پی عوامی کے 41 ارکان کی حمایت حاصل ہے، اس طرح انہیں ایوان کے 80 فیصد ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب گورنر بلوچستان سید آغا ظہورنے بھی کہا ہے کہ انہیں اب تک وزیراعلی جام کمال کا استعفی نہیں ملا۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بھی وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے استعفے کی تردید کردی۔بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے استعفی کے متعلق خبر میں صداقت نہیں۔ اس سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے گورنر سید آغا ظہور کو اپنا استعفی بھجوا دیا ہے۔جام کمال کے استعفیٰ کی خبریں منظر عام پر آنے سے قبل ان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے ملاقات کی تھی، اس موقع پر جام کمال کے حامی ارکان اسمبلی اور دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین اور اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی، 65 رکنی ایوان میں سے 33 نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری 25 اکتوبر کو ہو نی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں