میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایس پی آر نے صحافیوں کو بالا کوٹ کا دورہ کرایا

آئی ایس پی آر نے صحافیوں کو بالا کوٹ کا دورہ کرایا

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۷ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

بھارتی حملے کے بعد آئی ایس پی آر کی ٹیم نے صحافیوں کو بالا کوٹ کا دورہ کرایا اور بریفنگ دی۔آئی ایس پی آر کی ٹیم نے صحافیوں کو بالا کوٹ کے مضافاتی علاقے کنگڑ نالہ کا دورہ کرایا اور پاک فوج کے کرنل شاہد نے صحافیوں کو بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔کرنل شاہد نے بتایا کہ جاتے ہوئے بھارتی طیاروں نے چار میزائل آف لوڈ کیے ۔

صحافیوں نے دو گھنٹے تک متاثرہ جگہ کا مشاہدہ کیا۔ جہاں صرف چار گڑھے پڑے تھے اور کچھ درخت گرے ہوئے تھے ۔اس کے علاوہ علاقے میں دور دور تک آبادی نہیں ۔ صرف ایک کچا مکان تھا جس میں دراڑیں پڑ گئی تھیں۔دوسری جانب یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بالا کوٹ میں بھارتی حملے کے باوجود زندگی رواں دواں ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں