سلامتی کونسل کشمیر میں دہشت راج ختم کرانے کیلئے اقدامات کرے ،شاہ محمود قریشی
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل جموں و کشمیر میں دہشت کا راج ختم کرانے کے لیے اقدامات کرے ۔ انہوں نے یوم اقوام متحدہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ نے عالمی امن وسلامتی، انسانی حقوق و انسانی عظمت کے فروغ کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کیا، کثیر الملکی تعاون ہمیشہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک بنیادی جزو رہا، بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں صورحال مخدوش و گھمبیر ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آج بھی حل طلب مسئلہ کے طور پر موجود ہے ، سلامتی کونسل جموں وکشمیر میں دہشت کا راج ختم کرانے کے لیے اقدامات کرے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے تنازع جموں وکشمیر حل کرایا جائے ۔