میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں یخ بستہ ہوائوں نے ڈیرے ڈال دیے

کراچی میں یخ بستہ ہوائوں نے ڈیرے ڈال دیے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سائبیرین ہوائوں نے شہر قائد کا موسم مزید سرد کردیا،محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز تک موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ سردی کی لہر مزید کچھ روز برقرار رہے گی جبکہ اگلے تین روز تک موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہوائوں کے باعث رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ پارہ مزید گرنے کی صورت میں 7تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصدرہا۔ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں چلنے والی میں 155سے 160 مضر صحت ذرات موجود ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق تاحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں