میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میانمار روہنگیا مسلمانوں کو واپس لے، سشما سوراج

میانمار روہنگیا مسلمانوں کو واپس لے، سشما سوراج

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ڈھاکہ (نیوز ایجنسیاں) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کو واپس لینا پڑے گا۔ یہ بات بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے اتوار کے روز اپنی ملاقات میں کہی، سوراج کے بقول روہنگیا بحران کافی وسیع نوعیت کا ہے اور بنگلہ دیش کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ پناہ گزینوں کی اتنی بڑی تعداد کا طویل المدتی بنیادوں پر خیال رکھ سکے۔ اگست کے اواخر سے میانمار میں جاری آپریشن کے نتیجے میں قریب چھ لاکھ روہنگیا مسلمان پناہ کے لیے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں، ان مہاجرین نے بنگلہ دیش کے کوکس بازار میں عارضی کیمپوں میں پناہ لی ہوئی ہے اور یہ بحران اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں