میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر میں تجاوزات سڑکوں کا برا حال، میونسپل کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹرسالڈ ویسٹ معطل

صدر میں تجاوزات سڑکوں کا برا حال، میونسپل کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹرسالڈ ویسٹ معطل

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

چیف سیکریٹری سندھ نے کراچی کے علاقے صدر میں تجاوزات اور سڑکوں کی خراب حالت پر میونسپل کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو معطل کردیا۔چیف سیکریٹری سندھ نے صدر کا دورہ کیا اور ابتر حالت پر برہمی کا اظہار کیا ، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ شہر میں تجاوزات ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف سیکریٹری نے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی ترجمان چیف سیکریٹری کے مطابق میونسپل کمشنر صدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ کو بھی معطل کردیاگیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں