میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں قصابوں کی من مانیاں ، جانورذبح کرنے کے نرخ بڑھا دیے

کراچی میں قصابوں کی من مانیاں ، جانورذبح کرنے کے نرخ بڑھا دیے

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

عید الاضحی کے موقع پر کراچی میں قصابوں نے قربانی کے جانورذبح کرنے کے نرخ بڑھا دیئے جبکہ مختلف علاقوں میں اناڑی قصائیوں نے بھی ڈیرے ڈال دیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے موقع پرشہر قائد میں قصابوں نے جانور ذبح کرنے سمیت گوشت کاٹنے کے نرخ بڑھا دیئے اور چھوٹے جانور کو ذبح کرنے اور گوشت کاٹنے کا ریٹ 8سے 10ہزار کر دیا جبکہ درمیانے سائز کے جانور کے 15ہزار اور بڑے سائز کے 20ہزار سے زائد کا مطالبہ کرنے لگے جبکہ دوسری جانب شہر میں اناڑی قصائیوں نے بھی ڈیرے ڈال دیئے ہیں جو کم پیسے لے کر جانور ذبح کرنے پر راضی ہیں تاہم شہریوں کی جانب سے اناڑی قصائیوں کے بجائے ماہر قصابوں سے رابطے کیے جارہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں