نیب اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، ملک احمد خان
جرات ڈیسک
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ وہ لندن ذاتی کام کے سلسلے میں آئے تھے، نگراں وزیراعظم سے ہوٹل میں قیام کے دوران ملاقات نہیں ہوئی۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ نیب کا قانون پاکستان کیلئے تباہی کا باعث ہے، نیب اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ملک احمد خان نے کہا کہ مجھے پتا ہوتا کہ جس ہوٹل میں میں ٹہرا ہوا ہوں وہاں پر نگراں وزیراعظم بھی موجود ہیں تو میں کہیں اور جا کر ٹہرتا، میں لندن اپنے ذاتی کام سے آیا تھا۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ میری انوارالحق کاکڑ سے اچھی راہ و رسم ہے مگر ان سے اسی لیے نہیں ملا کہ وہ نگراں وزیراعظم ہیں۔ شہباز شریف کی لندن آمد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ ان کی آمد کا مقصد قانونی مشاورت کرنا ہوسکتا ہے۔