میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جی ایچ کیو میں نوازشریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی، مریم نواز

جی ایچ کیو میں نوازشریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی، مریم نواز

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

مسلم (ن) لیگ کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی۔مسلم (ن) لیگ کی رہنما مریم نوازنے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی صحت آپریشن کی متقاضی ہے، لیکن جب تک کورونا ہے نوازشریف کا آپریشن نہیں ہوسکتا، نوازشریف کا امیون سسٹم کمزور ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔صحافی نے پوچھا کہ پارلیمانی رہنماوں کی آرمی چیف سے ملاقات پرکیا کہیں گی جس پرمریم نواز نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق پارلیمانی رہنماوں کی ملاقات اسلام آباد میں نہیں بلکہ پنڈی میں ہوئی لیکن نوازشریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی۔مریم نوازنے کہا کہ اشتہاری کی درخواست پرمنتخب وزیراعظم کو نااہل کیا گیا، اشتہاری جس تھانے کی حدود کا ملزم تھا اسی تھانے کی حدود میں عدالت پیش ہوتا تھا۔اس سے قبل مریم نوازنے نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلافات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایک تھے، ایک ہیں اورہمیشہ ایک رہیں گے انشاء اللہ، اِن کوتوڑنے کے خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ جائیں گے۔ ایسے کئی آئے اورکئی گئے۔مریم نوازنے شہبازشریف کوسالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے قوم کی خدمت کیلئے بے غرض اورانتھک محنت کی، شہبازشریف نے سیاسی وذاتی انتقام کے باوجود بھائی سے بلا خوف وفاداری نبھائی اوروہ میرے لئے دوسرے باپ کا درجہ رکھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں