میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیکیورٹی انتظامات کے مزید جائزے کے بعد ٹیم کو 20 ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے پاکستان بھیجا جائیگا ‘ سری لنکا کرکٹ بورڈ

سیکیورٹی انتظامات کے مزید جائزے کے بعد ٹیم کو 20 ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے پاکستان بھیجا جائیگا ‘ سری لنکا کرکٹ بورڈ

منتظم
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

دورہ پاکستان تمام کھلاڑیوں کا مشترکہ فیصلہ ہوگا اس حوالے سے مزید بات چیت کی جائے گی ‘ دینش چندی مل
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ سیکیورٹی انتظامات کے مزید جائزے کے بعد ٹیم کو 20 ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے پاکستان بھیجا جائیگا۔سری لنکن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا نے بتایا کہ حکام متحدہ عرب امارات سے پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی جاری رکھیں گے جہاں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز، 5 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں شیڈول ہے ‘جہاں 2009 میں سری لنکن کھلاڑیوں کو لے جانے والی بس پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں کچھ پاکستانی سیکیورٹی عہدیدار جاں بحق اور2 سری لنکن کھلاڑی زخمی ہوگئے تھے۔سری لنکن کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ایشلے ڈی سلوا کے مطابق 29 اکتوبر کو شیڈول میچ کیلئے فائنل کال دینے سے قبل سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے ایک عہدیدار کو دو ہفتے قبل لاہور بھیجا جائیگا۔سری لنکا کے کھلاڑی دنیش چندی مل کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان تمام کھلاڑیوں کا مشترکہ فیصلہ ہوگا اور اس حوالے سے مزید بات چیت کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ پاکستان میں کھیلنے والے ورلڈ الیون ٹیم میں شامل ان کے ساتھی تھیسارا پریرا نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں