میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی سرکارسن لے پاکستان کیخلاف کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے ہندوبرادری کااعلان

مودی سرکارسن لے پاکستان کیخلاف کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے ہندوبرادری کااعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

حیدرآبادشہرمیں توہین قرآن واقعے سے اقلیتی برادری کاکوئی تعلق نہیں ،آرایس ایس کی سازش بے نقا ب ہوچکی،جی ایم پرکاش،مہاراج مکیش
ہندو،عیسائی ،سکھاورمسلمان ایک طاقت کانام ہے اوروہ طاقت ہے پاکستان ،بھارت کے ناپا ک ارادے ہماراکچھ نہیں بگاڑسکتے ،مشترکہ پریس کانفرنس
حیدرآباد (بیورو رپورٹ)حیدرآباد واقعہ ، ہندو تنظیموں کے عہدیداروں کی حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس، پریس کانفرنس کا مقصد آر ایس ایس کی سازش کو بے نقاب کرنا ہے، حیدرآباد شہرمیں اقلیتی برادری کا تحفظ کیا جاتا ہے، عبادتگاہیں بھی محفوظ ہیں، بھارتی چئنلز جھوٹا پروپگینڈہ کر رہے ہیں، سنگین مسئلے کو حل کرنے ہر حیدرآباد پولیس اور رینجرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ایڈووکیٹ جی ایم پرکاش, مہاراج مکیش کمار و دیگر کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پریس کلب میں مختلف ہندو و غیر مسلم تنظیموں کے عہدیداروں ایڈووکیٹ جی ایم پرکاش نے بشپ کلیم جون، ممبر پاکستان سکھ کائونسل ایم پرکاش سنگھ، ٹھاکر اتحاد کے رہنما ڈاکٹر امرشی ٹھاکر، حیدرآباد ہندو کائونسل کے جنرل سیکرٹری مہاویر، چئیرمین کینٹ پیس کمیٹی غازی صلاح الدین، سشیل والمکی، عمران جوزف اور بشپ سیمسن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس پریس کانفرنس کا مقصد امن وامان کی فضا کو قائم رکھنا ہے اور آر ایس ایس کی سازش کو بے نقاب کرنا ہے، گذشتہ روز حیدرآباد میں ہونے والے واقعات کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں، اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہیں تھے,انہوں نے کہا کہ جس نے بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے اس کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ,شہر حیدرآباد میں اقلیتوں کو بہت زیادہ و ہر طرح سے تحفظ فراہم کیا جاتا ہے ان کی تمام عبادت گاہیں بھی ہر طرح سے محفوظ ہیں, انہوں نے کہا کہ ہندو، مسلمان، سکھ عیسائی ایک پاکستانی طاقت کا نام ہے وہ سب محب وطن پاکستانی ہیں,گذشتہ روز ہونے والے واقعات پر انڈیا کے مختلف چینلز نے جھوٹا پروپگینڈہ شروع کردیا ہے، بھارتی چینلز کی جانب سے واقعے کو بڑھا چڑھا کر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کا سلسلہ جاری ہے وہ اس کی مذمت کرتے ہیں,پورے ہندوستان میں اسے طرح کے جھوٹے واقعات پیش کئے جاتے ہیں، ہندوستان میں ان کے مسلمان بھائی کسی بھی طرح سے محفوظ نہیں ہیں، آر آر ایس اکے لوگ آئے دن مسلمانوں پر تشدد کرتے ہیں, گذشتہ سال ان کے 12 ہندو بھائی انڈیا گئے تھے، آر ایس ایس کی جانب سے ان تمام ہندو بھائیوں کو زہر دے کر مار دیا گیا جس کی انکوائری انڈین گورنمنٹ ابھی تک نہ کر سکی, ایڈووکیٹ جی ایم پرکاش نے کہا کہ یہ سب آر ایس ایس کی سوچی سمجھی سازش ہے جس کی وہ پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مودی سرکار کو یہ میسج دیتے ہیں کہ اس کی ناپاک سازش پاکستان میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی, وہ این او سے اپیل کرتے ہیں کہ یہ جو گذشتہ کئی سالوں سے انڈیا اس طرح کی حرکت کر رہا ہے اس کا نوٹس لیا جائے, پاکستان میں رہنے والے تمام ہندو تمام مسلمان تمام سکھ اور دیگر سب ایک قوت ہیں ایک جان ہیں آپس میں بھائی بھائی ہیں انڈیا چاہے جتنی بھی ناپاک سازش کر لے وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا، مینارٹی ونگ کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ جی ایم پرکاش نے کہا کے
انہوں نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے انڈیا کے ناپاک ارادے ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہندو مسلم سکھ عیسائی ایک پاکستانی طاقت کا نام ہیں، ایڈووکیٹ جی ایم پرکاش نے کہا کہ بھارتی سرکار سن لے کہ ہندں نے اس بار اپنے وطن عزیز پاکستان کا 75 واں جشن آزادی حیدرآباد سندھ کے 7 مندروں میں منایا اور اپنے پاک وطن عزیز کا سبز پرچم لہراہ کے یہ بتادیا کے ہم پاکستان میں رہنے والے ہندو پاکستان کی مٹی کے بیٹے ہیں، اس نے کہا کہ حیدرآباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ناموس محمدؓ ریلی نکال کر یہ ثابت کر دیا کے وہ ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں اور ہمارے ادارے ہم ہندوں کو مسلمانوں سے ذیادہ سیکورٹی مہیا کرتے ہیں اور ہمارے ملک کے سلامتی اداروں اور ایجنسیوں نے اس نازیبا واقعہ کو اس کے انجام تک پہنچا دیا اور اس کے مجرم کو گرفتار کرکے یہ ثبوت دیا کے وہ جاگ رہے ہیں، رہنماں نے حیدرآباد پولیس اور پاک رینجرز کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فوری طور پر آکر اس سنگین مسئلے کو حل کیا.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں