میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسکول فیس رعایت سندھ حکومت نے والدین پر بجلی گرادی

اسکول فیس رعایت سندھ حکومت نے والدین پر بجلی گرادی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ حکومت نے طلبا کو فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ واپس لے لیا اور کہا فیسوں میں کمی نہ کرنے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم اکتوبرسے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے وبا کے پیش نظرسندھ ایمرجنسی ریلیف ایکٹ سے 20 فیصد فیس رعایت کی شق ختم کردی ، محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کیلئے رعایت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا صوبائی کابینہ کیاجلاس میں فیس رعایت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، فیسوں میں کمی نہ کرنے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔خیال رہے کورونا وبا کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نجی اسکولوں کو چھٹیوں کے دوران فیسوں میں 20 فیصد کمی کی ہدایت کی تھی۔سندھ حکومت نے نجی اسکولزایکٹ میں کابینہ کی منظوری سے ترمیم کی تھی ، ترمیم کے تحت نجی اسکولز کی فیسوں میں کمی کا اختیار محکمہ تعلیم کو دے دیا گیا تھا۔بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ طلبا و طالبات کو فیسوں میں20فیصد رعایت نہ دینے والے اسکولوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں