میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا کا بھارت میں 2 خواتین کو برہنہ گھمانے پر اظہار تشویش

امریکا کا بھارت میں 2 خواتین کو برہنہ گھمانے پر اظہار تشویش

جرات ڈیسک
پیر, ۲۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکا نے بھارت میں2خواتین کو برہنہ گھمانے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واقعہ کو سفاکانہ اور خوفناک قرار دیا۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں دو ماہ قبل دو خواتین کو مبینہ زیادتی کے بعد سڑکوں پر برہنہ گھمایا گیا تھا۔ واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔ بھارت کی ریاست منی پورمیں خواتین کو برہنہ کرکے پریڈ کروانے کے معاملے میں پولیس نے ملوث 4 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں