میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد قریشی نئے سسٹم کا سرغنہ مقرر

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد قریشی نئے سسٹم کا سرغنہ مقرر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، ریجنل ڈائریکٹر عبدالرحمٰن بھٹی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد قریشی کو نئے سسٹم کا سرغنہ مقرر کردیا، سینئر بلڈنگ انسپکٹر کراچی عاصم، عدنان شاہ بخاری، نائب قاصد ظہیر اور عرس ڈاوچ بھی سسٹم کا حصہ، ارشد قریشی واسا میں سب انجینئر تھا، غیرقانونی طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف آباد کا عہدہ بھی دے دیا گیا، لوگوں کو نوٹس کے ذریعے ہراسان کرکے ماہانہ لاکھوں روپے منتھلی وصولی کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر عبدالرحمان بھٹی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد قریشی کو سسٹم کا سرغنہ مقرر کردیا ہے، رینجل ڈائریکٹر کے نافذ کردہ نئے سسٹم میں ڈائریکٹر کچی آبادی کاشف کا بھائی سینئر بلڈنگ انسپکٹر عاصم، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس عدنان شاہ بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ اور نائب قاصد ظہیر شامل ہیں، نائب قاصد ظہیر کو ریجنل ڈائریکٹر نے اپنا کو آرڈینٹر مقرر کیا تھا، کراچی میں تعینات سینئر بلڈنگ انسپکٹر عاصم بھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد میں بیٹھ کر بڑے تعمیراتی منصوبوں کی ڈیل کرتا ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ سسٹم حیدرآباد میں منظم طور پر کام کرتا ہے اور ایس ایس پی حیدرآباد کو لیٹر لکھ کرغیرقانونی تعمیرات کو مہندم کرنے کیلئے پولیس کی مدد طلب کرتا ہے، تاہم وہی لیٹر لوگوں کو دکھا کر ہراساں کرکے لاکھوں روپے وصول کئے جاتے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق ماہانہ کے بنیاد پر اتھارٹی کی جانب سے سینکڑوں لیٹر بھیجے جاتے ہیں لیکن کارروائی کیلئے کوئی نہیں آتا، ذرائع کے مطابق 10 سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد کے عہدے پر تعینات عرس ڈاوچ بھی لیٹرز کے ذریعے لاکھوں روپے بٹور کر سسٹم کو پہنچاتا ہے، موجودہ سسٹم کا سرغنہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشد قریشی ڈپلومہ ہولڈر ہے اور اسے غیرقانونی طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف آباد کا چارج بھی دیا گیا، ارشد قریشی واسا میں سب انجینئر تھا اور اس کی ڈپلومہ بھی مکینکل میں ہے، حیرت انگیز طور پر مکینکل میں ڈپلومہ رکھنے والا افسر نہ صرف سسٹم کا سرغنہ بلکہ حیدرآباد میں تعمیراتی منصوبوں کی منظوری بھی اس سے مشروط ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل 2 عبدالحمید زرداری نے ڈائریکٹر جنرل کو لکھے گئے لیٹر میں بھی ارشد قریشی کو غیرقانونی تعمیرات کا سرغنہ قرار دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں