سندھ بلڈنگ، لیاری میں خلاف ضابطہ بلند عمارتیں، حکام بے پروا
شیئر کریں
ڈائریکٹر نیاز لغاری کی چشم پوشی تعمیراتی مافیا بے لگام،ریحان الائچی کی کارکردگی پر سوالات
پلاٹ 2056، اسٹریٹ 20، آتما رام بہار کالونی، ای روڈ، 995بلوچ پاڑا پر قواعد پامال
لیاری کے مختلف علاقوں میں خلاف ضابطہ بلند عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، جہاں کمزور بنیادوں اور بغیر منظوری کے اضافی منزلیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ آتما رام بہار کالونی، ای روڈ پر واقع پلاٹ نمبر 2056 پر دکانوں اور 6 منزلوں پر مشتمل عمارت، پلاٹ نمبر 995 بلوچ پاڑا پرانی عمارت پر آٹھویں منزل کی تعمیر اس غیر قانونی رجحان کی واضح مثال بن چکی ہے ، جہاں مبینہ طور پر بلڈنگ قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے تعمیر مکمل کی جا رہی ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق اس قسم کی بلند عمارتیں نہ صرف علاقے کے انفراسٹرکچر پر بوجھ ڈال رہی ہیں بلکہ انسانی جانوں کیلئے بھی شدید خطرہ بن رہی ہیں، خاص طور پر کسی بھی ہنگامی صورتحال یا حادثے کی صورت میں بڑے نقصان کا خدشہ ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران کی مبینہ غفلت یا چشم پوشی کے باعث تعمیراتی مافیا کو کھلی چھوٹ حاصل ہے ۔ ڈائریکٹر نیاز لغاری اور ڈائریکٹر ڈیمولیشن ریحان الائچی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ وہ سرکاری خزانے سے بھاری تنخواہیں اور مراعات لینے کے باوجود ان خطرناک تعمیرات کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس قسم کی خلاف ضابطہ عمارتوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ذمہ داران کا تعین کر کے سخت احتساب یقینی بنایا جائے تاکہ کسی ممکنہ سانحے سے قبل انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔(نمائندہ جرأت)


