میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ، میٹرک کے امتحانات، لوڈشیڈنگ، طلبہ بے ہوش

سندھ، میٹرک کے امتحانات، لوڈشیڈنگ، طلبہ بے ہوش

جرات ڈیسک
منگل, ۲۴ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات دینے والے طلبا و طالبات کی پریشانی کم نہ ہوسکی۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں میٹرک کے طلبہ کا دہرا امتحان رہا، امتحانی مراکز میں بجلی نہ ہونے سے طلبہ کی حالت غیر ہوگئی۔ شدید گرمی اور گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے باعث امتحانی مراکز پر پانی بھی نایاب ہوگیا۔ حیدرآباد میں شدید گرمی میں امتحانات کے انعقاد اور لوڈشیڈنگ سے طلبا پریشان ہوگئے۔ حیدرآباد کے ایک کالج کی ہیڈ مسٹریس نے کہا کہ امتحانی سینٹرز میں بجلی کی طویل بندش سے کئی طلبا طالبات کی طبیعت خراب ہوگئی جبکہ دو طالبات بے ہوش بھی ہوگئیں۔ دوسری جانب سندھ کے کئی امتحانی مراکز میں گرمی کے ساتھ نقل کا بازار بھی گرم رہا، کہیں پرچہ آؤٹ ہو کر سوشل میڈیا پر آگیا تو کہیں فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر فروخت ہوتا رہا۔ اسکولوں کے باہر غیر متعلقہ افراد کی موجودگی بھی مسئلہ بنی رہی، کئی امتحانی مراکز پر موبائل فون کا آزادانہ استعمال بھی دیکھا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں