میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسافر طیارے ایئربس اے -320 کے تکنیکی معلومات سے متعلق سمری جاری

مسافر طیارے ایئربس اے -320 کے تکنیکی معلومات سے متعلق سمری جاری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے ) کے انجینئرنگ اینڈ مینٹیننس ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ روز کراچی میں حادثے کا شکار ہونیوالے مسافر طیارے ایئربس اے -320 کے تکینکی معلومات سے متعلق سمری جاری کردی۔سمری کے مطابق طیارے کو 21 مارچ کو آخری مرتبہ چیک کیا گیا تھا اور تباہ ہونے والے طیارے نے حادثے سے ایک دن قبل اڑان بھری تھی اور مسقط میں پھنسے پاکستانیوں کو لاہور واپس لایا تھا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ طیارے کے انجن، لینڈنگ گیئر یا ایئر کرافٹ سسٹم میں کوئی خرابی نہیں تھی۔سمری میں کہا گیا کہ دونوں انجن کی حالت اطمینان بخش تھی اور وقفے سے قبل ان کی مینٹیننس چیک کی گئی تھی۔رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے ) کی جانب سے طیارے کو 5 نومبر، 2020 تک اڑان بھرنے کے لیے صحیح قرار دیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر بس A320-200 کو پرواز کی صلاحیت(ایئروردینس) کا پہلا سرٹیفکیٹ 6 نومبر 2014 سے 5 نومبر 2105 تک کے لیے جاری کیا گیا تھا اور اس کے بعد ہر برس طیارے کے مکمل معائنے کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے کمیٹی تشکیل دی تھی۔ٹیم کی سربراہی ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انوسٹی گیشن بورڈ(اے اے آئی بی)کے صدر ایئر کموڈور محمد عثمان غنی کریں گے ۔تحقیقاتی ٹیم کے دیگر اراکین میں اے اے آئی بی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیکنیکل انویسٹی گیشن ونگ کمانڈر ملک محمد عمران، پاک فضائیہ کامرہ کے سیفٹی بورڈ کے انویسٹی گیٹر گروپ کیپٹن توقیر اور بورڈ کے جوائنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی ناصر مجید شامل ہوں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں