قومی اسمبلی توڑے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکیں گے‘ چودھری پرویز الٰہی
ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر وسابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کرنے کے بجائے بدستور سپریم کورٹ کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے۔پرویز الٰہی نے لاہور میں سیاسی رہنمائوں سے ملاقات میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف سپریم کورٹ کو چکمہ دینے میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، حکومت ایک تاریخ پر الیکشن میں سنجیدہ ہوتی تو قومی اسمبلی توڑنے کا اعلان کرتی، قومی اسمبلی توڑے بغیر مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی مذاکرات کی مہلت ختم ہونے والی ہے، حکومت مذاکرات کرنے کے بجائے بدستور سپریم کورٹ کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے، مذاکرات کو تاخیری حربے کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔