میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان نیب کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، شہباز شریف کا الزام

عمران خان نیب کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، شہباز شریف کا الزام

ویب ڈیسک
جمعرات, ۴ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلا وجہ کارروائی نے بے شمار زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔ عمران خان نیب کو بطور ہتھیار استعمال کررہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف نے لکھا کہ نیب میں کورونا متاثرین کی تعداد کے پیش نظر، عمران نیازی کا واحد مقصد یہی دکھائی دیتا ہے کہ ہر اس شخص کی زندگی خطرے میں ڈالے جو ان کی نااہلی پر بات کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کی بلاوجہ کی کارروائیوں نے بے شمار زندگیوں کو خطرے میں ڈالا، جن مین ہمارے لیگی سپورٹرز اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔شہباز شریف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آج میری جماعت کے لیڈرز، ورکرز اور پولیس اہلکار(جو کہ محض اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے)سب ہی کورونا وائرس سے خدانخواستہ بری طرح ایکسپوز ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یہ محض عمران خان کے اندر لگی بغض کی آگ کا شاخسانہ ہے، جس کو وہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے نیب کے ذریعے بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں