میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یومِ پاکستان ، 1,989اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری

یومِ پاکستان ، 1,989اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

منظور شدہ اعزازات میں ہلالِ امتیاز، ستارہِ امتیاز، تمغہِ امتیاز اور تمغہِ خدمات شامل
وزیراعظم کی سفارش پر مسلح افواج اور سول آرمی اہلکاروں کو اعزازات سے نوازا جائیگا

صدر پاکستان نے یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج اور سول آرمی کے 1,989 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری وزیراعظم کی سفارش پر، آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 259(2) کے تحت دی گئی ہے۔ منظور شدہ اعزازات میں 23 ہلالِ امتیاز (فوجی)، 100 ستارہِ امتیاز (فوجی)، 136 تمغہِ امتیاز (فوجی)، 11 ستارہِ بسالت، 475 تمغہِ بسالت اور 130 امتیازی سند شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 175 تمغہِ خدمات (فوجی) کلاسI، 319 تمغہِ خدمات کلاسII اور 620 تمغہِ خدمات کلاسIII بھی شامل ہیں۔ یہ اعزازات اہلکاروں کی قابلِ تحسین خدمات اور قربانیوں کے اعتراف میں دیے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں