میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مینار پاکستان جلسہ، پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع

مینار پاکستان جلسہ، پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور پولیس نے 26مارچ کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی جلسہ سے قبل ہی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ۔ تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے فوکل پرسن اظہر مشوانی اور داتا گنج بخش ٹائون سے جلسے کے منتظم ملک قیصر کو حراست میں لے لیا ہے ۔ملک قیصر داتا گنج بخش کی یونین کونسل 62کے صدر ہیں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی لاہور کی جانب سے میاں ندیم کو حراست میں لیے جانے کی شدید مذمت کی گئی۔ پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما حماد خان نیازی اور بجاش خان نیازی کی رہائش گاہ پر چھاپا مارا۔ فواد چودھری کے مطابق پولیس نے اتحاد کالونی ،سمن آباد، مناواںاور شاہدرہ سمیت مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے۔جس میں مرکزی سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ اظہر مشوانی اور شاہد حسین سمیت 750 کے لگ بھگ کارکن اغوا اور گرفتار کیے گئے ہیں۔مرکزی سینئر نائب صدر فواد چودھری نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغوا کر کیا گیا ہے ،فواد چودھری نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ اب تک 750کے لگ بھگ پی ٹی آئی کے لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ، سوچا تھا رمضان سلامتی کا مہینہ ہے شیطان بند ہوں گے لیکن ان شیطانوں کو یہ بھی احساس نہیں کہ غریب لوگوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈالا ہے ان کا گھر اور خاندان جس اذیت میں ہوں گے خصوصا جب واحد کمانے والا جیل ہو گا؟اس ضمن میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے اظہر مشوانی کی حراست سے متعلق بتایا کہ انہیں ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا، اظہر مشوانی کو نامعلوم افراد نے لاہور سے اغوا کیا۔انہوں نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہتھکنڈوں سے حقیقی آزادی کی جدوجہد کو ختم نہیں کرسکتے ، ان نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کی آزاد سوچ کو غلام نہیں بنا سکتے ۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت ملی تھی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد جلسے کی اجازت دی گئی تھی، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی جانب سے اجازت کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔جس کے مطابق جلسہ انتظامیہ اسٹیج، خواتین اور تمام انکلوژز کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی اور تمام متعلقہ علاقے میں بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنائے گی، عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں