وزیر اعظم نے آرمی چیف کی مدت میں توسیع میں جان بوجھ کر تاخیر کی،شہباز شریف
شیئر کریں
قومی اسمبلی کے قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جان بوجھ کر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت میں توسیع میں تاخیر کی، مسلم لیگ (ن) مسلح افواج کا احترام کرتی ہے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا پر مسلح افواج کو ہدف بنا رہی ہے۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ جب وزیراعظم خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش کی اور نوٹیفکیشن کو تین بار ری ڈرافٹ کرنا پڑا تاہم شہباز شریف نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس اپنے دعوؤں کی حمایت کیلئے کوئی ٹھوس معلومات نہیں ہیں لیکن یہ ان کی رائے تھی کہ وزیر اعظم عمران خان نے جان بوجھ کر توسیع کے عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ تک گیا، ماضی میں بھی آرمی چیفس کی خدمات میں توسیع کی گئی، انہیں صرف پچھلی سمری کو کاپی پیسٹ کرنا تھا تاہم یہ سب دھوکے طور پر کیا گیا، یہ دھوکے بازی عمران خان نیازی کی جانب سے کی گئی۔انہوں نے کہا کہ وہ توسیع میں تاخیر کرتے ہوئے اسے متنازع بنانا چاہتے تھے۔انہوںنے کہاکہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات خوشحالی کی سیڑھی کا پہلا زینہ ہیں، تمام اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں کام کرنا چاہیے ‘مشاورتی عمل مداخلت سے مختلف ہے۔