میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 نو عمر ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ دو ہندو لڑکیوں کو سندھ سے اغوا کر کے رحیم یار خان منتقل کیا گیا جس کا وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور اگر ایسا ہے تو بچیوں کو بازیاب کرایا جائے ۔ وزیر اعظم نے سندھ اور پنجاب حکومت کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اس معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں اور سند ھ حکومت ایسے واقعات کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ، پاکستان میں اقلیتیں ہمارے جھنڈے کا سفید رنگ ہیں اور ہمیں اپنے تمام رنگ عزیز ہیں اور اپنے پرچم کی حفاظت ہمارا فرض ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں