میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کلفٹن میں ساس پر تشدد کے الزام میں بہو گرفتار

کلفٹن میں ساس پر تشدد کے الزام میں بہو گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی کے علاقے کلفٹن میں ساس پر تشدد کے الزام میں بہو کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ کے شوہر نے ماں پر تشدد کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کرایا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ کے شوہر نے کام سے گھر آکر ماں کے جسم پر کئی بار چوٹ کے نشان دیکھے، میرے پوچھنے پر بیوی کہتی تھی کہ ماں کو گرنے سے چوٹ لگی ہے۔ملزمہ کے شوہر نے کہا کہ گھر میں نوکرانی نے بتایا کہ میری ماں پر میری بیوی تشدد کرتی ہے۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ گھر کی ملازمہ نے چھپ کر تشدد کی ویڈیو بھی بنائی تھی، ویڈیو میں بہو کو بوڑھی ساس پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں